ملک بھر کی کاروباری و صنعتی تنظیموں کی وفاقی بجٹ 2026-27 پر حکومت کو مبارکباد، کاروباری ماحول بہتر ہونے کی امید کا اظہار

ملک بھر کی کاروباری و صنعتی تنظیموں کی وفاقی بجٹ 2026-27 پر حکومت کو مبارکباد، کاروباری ماحول بہتر ہونے کی امید کا اظہار

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) سمیت ملک بھر کی کاروباری و صنعتی تنظیموں نے وفاقی بجٹ 2026-27 پر حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کاروباری ماحول بہتر ہونے کی امید کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 ملکی معیشت کے استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے مثبت قدم ہے، بجٹ میں بالخصوص تنخواہ دار طبقے اور کاروباری شعبے کیلئے ریلیف اقدامات ، اوورسیز کے لئے سپر ٹیکس میں کمی اور برآمدی شعبے کیلئے مراعات خوش آئند ہیں،کاروباری برادری حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کردار ادا کرے گی۔ بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی اور دیگر کاروباری تنظیموں نےوزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور معاشی ٹیم کو بہترین اور عوامی امنگوں پر مبنی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی ۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 ملکی معیشت کے استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے مثبت قدم ہے،کاروباری برادری حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کردار ادا کرے گی، بجٹ ملکی معیشت کے استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے مثبت قدم ہے،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ کاروباری برادری حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کردار ادا کرے گی۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائدین نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور کاروباری شعبے کیلئے ریلیف اقدامات خوش آئند ہیں، اوورسیز کے لئے سپر ٹیکس میں کمی اور برآمدی شعبے کیلئے مراعات کو مثبت قرار دیا گیا۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر سرچارج کا خاتمہ اور انکم ٹیکس میں کمی خوش آئند اقدام ہے، حکومت کے فیصلے سے متوسط طبقے کو ریلیف ملے گا، وفاقی بجٹ 27۔2026کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔پاکستان بزنس کونسل کے اراکین نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی ٹیم کو بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، بجٹ نے جامع اور پائیدار ترقی کو حکومتی ترجیح کے طور پر واضح کر دیا ہے،بجٹ میں مختلف شعبوں کیلئے ریلیف اقدامات سے کاروباری ماحول بہتر اور تنخواہ دار طبقے کو سہولت ملے گی۔پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے حکام نے کہا کہ وفاقی بجٹ 27۔2026 کئی برسوں بعد ایسا بجٹ ہے جو بحران سے نکل کر ترقی کے واضح اہداف پر مرکوز ہے، بینکاری کا شعبہ نجی معیشت کی معاونت کیلئے تیار ہے،حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے ترقی اور ریلیف میں توازن قائم کیا ہے ،بینکاری شعبہ معیشت کی بحالی میں کردار جاری رکھے گا۔

 

مزید خبریں