نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور امریکہ اور ایران کے درمیان باہمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مثبت پیش رفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی راہ ہموار کرے گی۔دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ پیش رفت کے حوالے سے باہمی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔









