مانسہرہ،شدید بارش کا ریلہ،ندی نالہ عبور کرنے والی خاتون جاں بحق
مانسہرہ،شدید بارش کا ریلہ،ندی نالہ عبور کرنے والی خاتون جاں بحق

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 14 جون (اے پی پی):مانسہرہ میں سرن ویلی کے علاقے جبڑ منڈی میں شدید بارش کے باعث آنے والے تیز ریلے میں ندی نالہ عبور کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والی خاتون کی نعش ایک روز بعد دیولی کے مقام سے برآمد ہوگئی،ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرہ خاتون زوجہ شیراز سکنہ جبڑ تھیں جو پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آکر لاپتہ ہوگئی تھیں
،اطلاع ملتے ہی ریسکیو واٹر ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا تاہم اندھیرا ہونے کے باعث کارروائی عارضی طور پر روک دی گئی تھی،بعد ازاں مقامی افراد کو اتوار کی صبح خاتون کی نعش دیولی کے مقام سے ملی،ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔








