کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرآزاد کشمیرکےعوام کا شدید ردعمل

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرآزاد کشمیرکےعوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے،کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال نے آزادکشمیرکےعوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔شہریوں نےکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال پر شرپسند کمیٹی کوآڑےہاتھوں لیتےہوئےکہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کےباعث غریب دیہاڑی دارطبقہ شدید ترین مشکلات کا شکارہے، گھر وں میں نہ چینی ہےنہ آٹا اور روزگاربند ہونےسےچولہے ٹھنڈے پڑگئےہیں ۔ آزاد …

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرآزاد کشمیرکےعوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے،کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال نے آزادکشمیرکےعوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔شہریوں نےکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال پر شرپسند کمیٹی کوآڑےہاتھوں لیتےہوئےکہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کےباعث غریب دیہاڑی دارطبقہ شدید ترین مشکلات کا شکارہے، گھر وں میں نہ چینی ہےنہ آٹا اور روزگاربند ہونےسےچولہے ٹھنڈے پڑگئےہیں ۔

آزاد کشمیر کے ایک شہری نے کہا ہے کہ ہسپتال، میڈیکل اسٹورزاورتندوربند ہونےسےمریض ادویات اورلوگ روٹی کیلئےخوارہورہے ہیں ، ایکشن کمیٹی کےاس احتجاج نےعام آدمی کی مشکلات کم کرنےکے بجائےمزید اضافہ کر دیا ہے ۔ شہریوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکےغریب عوام اب مزید کسی بھی پریشانی، ہڑتال اوربحران کےمتحمل نہیں ہوسکتے ،کچھ عناصرکی جانب سےصورتحال کےبارےمیں حقائق کےبرعکس غلط خبریں اورافواہیں پھیلائی جارہی ہیں ۔