ملتان سکھر موٹروے بجلی کی لائنوں کی بحالی کے باعث عارضی طور پر بند رہے گا
ملتان سکھر موٹروے بجلی کی لائنوں کی بحالی کے باعث عارضی طور پر بند رہے گا

مزید خبریں
لاہور۔14جون (اے پی پی):ملتان سکھر موٹروے ایم-5 کا اقبال آباد تا گڈو سیکشن میپکو کی جانب سے ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز اور بجلی کی لائنوں کی بحالی کے کام کے باعث روزانہ صبح9 بجے سے شام 5 بجے تک عارضی طور پر بند رہے گا۔ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق اس دوران ملتان سے سکھر جانے والی ٹریفک کو اقبال آباد انٹرچینج سے این-5 قومی شاہراہ پر جبکہ سکھر سے ملتان آنے والی ٹریفک کو گڈو انٹرچینج سے این-5 قومی شاہراہ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔
مقررہ اوقات کے دوران روہڑی ٹال پلازہ سے ہیوی ٹریفک کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔متبادل راستے کا فاصلہ تقریبا 148 کلومیٹر ہے،جس کے باعث ایل ٹی وی کو تقریبا 2 گھنٹے اور ایچ ٹی وی کو تقریبا 3 گھنٹے اضافی سفر درکار ہوگا۔لہذا شہری اپنی روانگی سے قبل کم از کم30 منٹ اضافی وقت مختص کریں اور متبادل راستوں سے متعلق پیشگی معلومات حاصل کرلیں۔موٹروے پولیس مسافروں کی سہولت اور حفاظت کیلئے خصوصی ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے۔مزید رہنمائی اور ٹریفک معلومات کیلئے موٹروے پولیس ہیلپ لائن130 پر رابطہ کریں۔








