کراچی، بن قاسم پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ، 3 ڈکیت گرفتار
کراچی، بن قاسم پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ، 3 ڈکیت گرفتار

مزید خبریں
کراچی۔ 14 جون (اے پی پی):بن قاسم پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک زخمی سمیت 3مبینہ ڈکیتوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 30بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز،ایک موٹرسائیکل اورنقدی برآمدکرلی۔اتوار کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اصغر (زخمی ) ،زاہد اور اکرم شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان پولیس کوشہریوں سے لوٹ مار ، ڈکیتی ، اسٹریٹ کرائمز سمیت مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔








