سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس ، حلقہ بندیوں سے متعلق دستور میں آئینی ترمیم کا جائزہ لیا گیا اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا جس میں حلقہ بندیوں سے متعلق دستور میں آئینی ترمیم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 2017ءکی مردم …

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس ، حلقہ بندیوں سے متعلق دستور میں آئینی ترمیم کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا جس میں حلقہ بندیوں سے متعلق دستور میں آئینی ترمیم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 2017ءکی مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سیّد نوید قمر، جمعیت علماءاسلام (ف) کے ملک امیر زمان، شیخ رشید احمد، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ سعد رفیق، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، زاہد حامد کے علاوہ الیکشن کمیشن، وزارت قانون، وزارت شماریات، نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس (آج) بدھ کو 11 بجے دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا۔

Leave a Reply