مسیحی برادری کے مذہبی اجتماعات اور عبادات کے دوران چرچز کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

فیصل آباد میں مسیحی برادری کے مذہبی اجتماعات کے دوران چرچز کی سیکیورٹی ہائی الرٹ، فول پروف انتظامات نافذ

فیصل آباد۔ 14 جون (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) تنویر حسین کی ہدایت پر اتوار کے روز مسیحی برادری کے مذہبی اجتماعات اور عبادات کے دوران ضلع بھر کے چرچز کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی فول پروف سیکیورٹی انتظامات نافذ کر کئے گئے تاکہ مسیحی برادری کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان پولیس طارق جٹ کے مطابق اتوار کے روزمسیحی برادری کے عبادتی اجتماعات اور دعائیہ تقریبات کے موقع پر تمام گرجا گھروں کی حفاظت کیلئے 1100 سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے۔ ایس ایچ اوز نے خود چرچز کی سیکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے حساس مقامات کی نگرانی سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی سسٹم کے ذریعے کی گئی اور چرچز میں داخل ہونے والے افراد کی واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹرز کے ذریعے جامع چیکنگ کو یقینی بنایا گیا مزید براں سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے چرچز کی عمارتوں پر روف ٹاپ ڈیوٹیاں لگائی گئی جبکہ ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی پٹرولنگ بھی جاری رہی۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالہ سے سی پی او تنویر حسین کا کہناہے کہ پولیس تمام مذاہب کے ماننے والوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی، امن و امان اور مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسچین کمیونٹی کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ان کی عبادات کے دوران مکمل امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس ہمہ وقت متحرک ہے۔

مزید خبریں