وزرا اپنے گھروں کے گیس اور بجلی کے یوٹیلٹی بلز خود ادا کرتے ہیں، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

وزرا اپنے گیس اور بجلی کے بل خود ادا کرتے ہیں، پٹرول الاؤنس میں بھی کمی کر دی گئی ہے: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزرا اپنے گیس اور بجلی کے یوٹیلٹی بلز خود ادا کرتے ہیں، انہیں ملنے والے 400 لیٹر پٹرول میں کمی کرکے 200 لیٹر کردیا گیا ہے۔

اتوار کو قومی اسمبلی میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزرا کے گھروں کے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی حکومت نہیں ہم خود کرتے ہیں۔ وزرا کو 400 لیٹر پٹرول ملتا تھا جو بچت اقدامات کے تحت کم کرکے پہلے ہی 200 لیٹر کردیا گیا ہے،200 لیٹر پیٹرول کے علاوہ وزرا کوئی چیز نہیں لے رہے۔اگر ممبران پیٹرول کے معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں