ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہاتاہم خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا مالم جبہ 15، بالاکوٹ 08، کاکول 04، پٹن 03، لوئر دیر 01، کشمیر: مظفرآباد (شہر 06، ایئرپورٹ 03)گلگت بلتستان: بابوسر میں 05ملی میٹر بارش ہوئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 47، دالبندین 46 اور دادو میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسمی کم دباؤ شمالی بلوچستان اور اس سے ملحقہ علاقوں پر موجود ہے۔ بالائی علاقوں پر مغربی ہوائیں اثر انداز ہو رہی ہیں جبکہ بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں۔







