ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں خوشحالی اور کامیابی کے نئے دور کی بنیاد رکھنا ممکن ہو گا، امریکی نائب صدر

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ آئندہ 50 برسوں کے لیے مشرقِ وسطیٰ کو بالکل بدل کر رکھ سکتا ہے ۔بی بی سی کے مطابق امریکی نائب صدر نے کہا کہ یہ خطہ میری پوری زندگی کے دوران اور اس سے پہلے سے بھی مسائل کا شکار رہا ہے ۔

واشنگٹن ۔15جون (اے پی پی):امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ آئندہ 50 برسوں کے لیے مشرقِ وسطیٰ کو بالکل بدل کر رکھ سکتا ہے ۔بی بی سی کے مطابق امریکی نائب صدر نے کہا کہ یہ خطہ میری پوری زندگی کے دوران اور اس سے پہلے سے بھی مسائل کا شکار رہا ہے ۔

امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ اب مشرقِ وسطیٰ میں خوشحالی اور کامیابی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھنا ممکن ہو گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم اس خطے سے امریکی عوام کے لیے بھی خاصی خوشحالی پیدا کر سکتے ہیں۔