امن معاہدہ سفارتکاری اورعلاقائی استحکام کی بڑی فتح ہے، پوری دنیا اس کا خیر مقدم کر رہی ہے ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری
امن معاہدہ سفارتکاری اورعلاقائی استحکام کی بڑی فتح ہے، پوری دنیا اس کا خیر مقدم کر رہی ہے ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے امریکا ایران امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدہ سفارتکاری اورعلاقائی استحکام کی ایک بڑی فتح ہے، کشید گی کے پرامن حل کے لئے مسلسل جدوجہد پر پاکستان کو بھرپور کریڈٹ ملنا چاہیے۔
پیرکو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی مدبرانہ قیادت ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی فعال سفارتکاری ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سٹرٹیجک بصیرت اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی مسلسل کاوشوں نے امریکا اور ایران امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کا وقار بلند کیا ہے جس سے علاقائی استحکام کو تقویت ملی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان امن کا داعی، استحکام کا ضامن اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھنے والا ملک ہے، پوری پاکستانی قوم اپنی قیادت پر فخر کرتی ہے جس نے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے عالمی امن کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، یہ صرف پاکستان ہی کی نہیں بلکہ امن ، مکالمے اور انسانیت کی فتح ہے، پوری دنیا اس بریک تھرو کا خیر مقدم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ امن اور مذاکرات کا فروغ ہی مضبوط، محفوظ اور مستحکم خطے کا ضامن ہے۔








