وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو حادثے پر افسوس کا اظہار، فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ، پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طٰہٰ عباسی کے لئے بلندی درجات کی دعا کی

وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو حادثے پر افسوس کا اظہار، فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ، پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طٰہٰ عباسی کے لئے بلندی درجات کی دعا کی

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارہ کو حادثے میں فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طٰہٰ عباسی کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کی بلندی درجات کےلئے دعا کی اور فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طٰہٰ عباسی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کےلئے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت بے مثال ہے۔