ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کے اہلکار عوام کو ان کے دہلیز پر بین الاقوامی معیار کی بروقت سہولیات فراہم کر رہے ہیں
ریسکیو1122مردان نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

مزید خبریں
پشاور۔ 15 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کے اہلکار عوام کو ان کے دہلیز پر بین الاقوامی معیار کی بروقت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ترجمان ریسکیو 1122مردان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر587حادثات و واقعات میں خدمات پیش کیں۔ان میں 70 ٹریفک ، 21 ڈیلوری کیسز جبکہ 4 سو 42 میڈیکل میڈیکل حادثاث شامل تھے۔ریسکیو 1122 مردان نے آگ لگنے کے 14 حادثات میں کارروائی کرتے ہوئے خدمات فراہم کیں۔ گزشتہ ہفتے میں ڈوبنے کا ایک، گرنے یا دیگر متفرق کے 23 حادثات پیش آئے۔ گولی لگنے، لڑائی اور دیگرجرائم کے 16 واقعات رونما ہوئے۔ان حادثات میں 26 افراد موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122 نے 509 افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے 80 ایمرجنسیز کے دوران 78 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال جبکہ 2 ایمرجنسیز میں ضلع سے باہر ہسپتالوں کو منتقل کر دیاگیا۔








