وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں شہید ہونے والے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں شہید ہونے والے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور پاک فضائیہ کے بہادر جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے پاک فضائیہ کی خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور قوم اپنے محافظوں کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔