ضلعی انتظامیہ خوشاب نے 10 مقامی شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا

ضلعی انتظامیہ خوشاب نے محرم الحرام کے حساس ایام میں کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کے تدارک کیلئے 10مقامی شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا

جوہرآباد۔ 15 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ خوشاب نے محرم الحرام کے حساس ایام میں کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کے تدارک کیلئے 10مقامی شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ،ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق موضع جمالی کے قاری غلام فرید احمد پورہ خوشاب کے مولا بخش قائد آباد کے مولاناشمس الحق،خوشاب کے بشیر احمد عکاشہ،گروٹ کے مولانا سعید احمد،موضع ڈھمک کے سکندر حیات ولد احمد حیات ،اوگالی وادی سون کے امیر سلطان چشتی،آدھی سرگل کے ظفر اقبال بوڑانہ، کرپالکہ کے نور الحسن ہاشمی ولد حمید الحسن ، اور نامیوالی کے مولانا ذکی الحسنین قمی محرم الحرام کے دوران کسی اجتماع سے خطاب نہیں کر سکیں گے