گورنر سندھ کا مردان میں پی اے ایف کے تربیتی طیارے کے حادثے پراظہارِ افسوس
گورنر سندھ کا مردان میں پی اے ایف کے تربیتی طیارے کے حادثے پراظہارِ افسوس

مزید خبریں
کراچی۔ 15 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے المناک حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طحہ عباسی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔







