عالمی یومِ ہوائیں ہمیں ماحول کے تحفظ اور پائیدار ترقی کا پیغام دیتا ہے،گورنر سندھ
عالمی یومِ ہوائیں ہمیں ماحول کے تحفظ اور پائیدار ترقی کا پیغام دیتا ہے،گورنر سندھ
کراچی۔ 15 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ ہوائیں کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ ہوائیں ہمیں ماحول کے تحفظ اور پائیدار ترقی کا پیغام دیتا ہے۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہوا بجلی کی پیداوار توانائی کے بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ سے ملک توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں واقع جھمپیر پاکستان کے سب سے بڑے ونڈ کوریڈور کی حیثیت رکھتا ہے، جو ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ونڈ انرجی نہ صرف ماحول دوست توانائی کا مو ثر ذریعہ ہے بلکہ اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے بھی روشن امکانات ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ماحول دوست توانائی مستقبل کی ضرورت اور قومی ترقی کی ضمانت ہے جبکہ حکومت قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔









