وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ڈاکٹر مشتاق کی قیادت میں وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ڈاکٹر مشتاق کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے آزاد جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر مشتاق کی قیادت میں ایک وفد نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر سے متعلق اہم سیاسی اور عوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے درپیش مسائل اور عوامی فلاح سے متعلق مختلف تجاویز وفاقی وزیر کے سامنے پیش کیں۔وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔دونوں جانب سے باہمی تعاون، مشاورت اور رابطوں کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وفد میں سیکریٹری جنرل راجہ جہانگیر، نائب صدر نورالباری اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات راجہ ذاکر شامل تھے۔