پنجاب بھرمیں 1326ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق1558زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1326ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 742افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا
پنجاب بھرمیں 1326ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق1558زخمی ہو گئے

مزید خبریں
لاہور۔15جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1326ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق1558زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1326ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 742افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق816معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سا ئیکل سواروں کی ہے۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 891ڈرائیوز،90کم عمرڈرائیور، 540مسافراور144پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔233ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت285متاثرین کے ساتھ پہلے ، ملتان 88حادثات میں 101متاثرین کے ساتھ دوسر ے، فیصل آباد83حادثات میں 94متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل1575متاثرین میں 1279مرد اور296خواتین شامل ہیں۔ حادثات کے بیشتر واقعات میں 1445موٹرسائیکل،71آٹورکشے،164کاریں،29وین،11مسافر بسیں،38ٹرک اور73دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔







