موسمیاتی تغیر ،دریائے چناب، راوی اور توی میں پانی کی کمی کی وجہ سے نہروں میں بھی پانی کم ہے، خواجہ محمد آصف
موسمیاتی تغیر ،دریائے چناب، راوی اور توی میں پانی کی کمی کی وجہ سے نہروں میں بھی پانی کم ہے، خواجہ محمد آصف

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیر کی وجہ سے دریائے چناب، راوی اور توی میں پانی کی کمی کی وجہ سے نہروں میں بھی پانی کی کمی کا سامنا ہے، گرمی کے بڑھنے اور بارشوں کی وجہ سے اس میں بہتری کی توقع ہے۔
پیر کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن خورشید جونیجو کی جانب سے بجٹ تقریر میں اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دریائے چناب، راوی اور توی میں پانی کی کمی ہے۔ اسی وجہ سے نہروں میں بھی کم پانی ہے۔
نہروں میں پانی کی مقدار 20 ہزار کیوسک تک ہوتی ہے تاہم اس وقت 13 سے 14 ہزار کیوسک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائون سٹریم تک پانی کی کمی کے حوالے سے شکایت درست ہے تاہم گرمی کی شدت بڑھنے اور بارشوں کی وجہ سے اس میں اضافے کا امکان ہے۔








