ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایت پر حنیف خان سپورٹس کمپلیکس، تھانہ کے ہاکی ٹرف گراؤنڈ پر منعقدہ پہلی ہاکی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔
ملاکنڈ، پہلی ہاکی چیمپئن شپ اختتام پذیر، درگئی سینئر نے ٹائٹل جیت لیا
ملاکنڈ۔ 15 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایت پر حنیف خان سپورٹس کمپلیکس، تھانہ کے ہاکی ٹرف گراؤنڈ پر منعقدہ پہلی ہاکی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 4 روزہ ٹورنامنٹ میں ضلع ملاکنڈ کے 8 ہاکی کلبز نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ درگئی چوئیر اور درگئی سینئر کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں درگئی سینئر نے 5-0 سے شاندار کامیابی حاصل کر کے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔اختتامی تقریب میں تحصیل چیئرمین افضل حسین اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر مہمانِ خصوصی تھے۔ مشران، ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران، کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مہمانوں نے جیتنے والی ٹیموں اور نمایاں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے









