آزاد کشمیر میں انتخابات کے تاخیر کے حق میں نہیں ، مسلم لیگ ن آزادکشمیر
آزاد کشمیر میں انتخابات کے تاخیر کے حق میں نہیں ، مسلم لیگ ن آزادکشمیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):مسلم لیگ( ن) آزادکشمیر نے آزادکشمیر میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق بروقت کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے تاخیر کے حق میں نہیں ہیں،منگل کو مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےصدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال سب کے سامنے ہے، آزاد کشمیر امن و امان بحال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی نے انتخابات موخر کرنے کا مطالبہ کیاہے،پی پی نے کہا انتخابات کو شیڈول عجلت میں جاری کیا گیا ہے،پی پی قائدین کی پریس کانفرنس پر ہم نے مشاورت کی،آزاد کشمیر کی موجودہ اسمبلی کی معیاد 3 اگست تک ہے۔آزاد کشمیر کے آئین کے تحت 4 اگست سے پہلے انتخابات ہونے چاہئیں،انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن نے 5 جون کو جاری کیا،الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرنے میں مزید تاخیر نہیں کر سکتا تھا،پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو غلط بریف کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن میں تاخیر کی حمایت نہیں کر سکتی،آزاد کشمیر میں انتخابات کے تاخیر کے حق میں نہیں ہیں،آزاد کشمیر کے حالات کے باعث شہری پریشان ہیں،آزاد کشمیر کے لوگوں کے مطالبات غلط بھی ہوسکتے ہیں اور ٹھیک بھی ہوسکتے ہیں،
پیپلز پارٹی کو الیکشن موخر کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صدر،وزیراعظم، وزراتمام پیپلز پارٹی کے ہیں،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی صورتحال کی ذمہ داری لے انہوں نےکہاکہ،پیپلز پارٹی کا ہم کسی صورت ساتھ نہیں دے سکتے،1985 سے لے کر آج تک کبھی انتخابات ملتوی نہیں ہوئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کیا کہ مشعال ملک یاسین ملک سے شادی کی بنیاد پر کشمیری بنی ہیں،مشعال ملک نے جو ہمارے قائدین کے بارے میں باتیں کیں ہیں، اس کی اجازت نہیں دے سکتے،مشعال ملک آزاد کشمیر کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔








