گورنر خیبرپختونخوا سے ضلع ٹانک کے معززین کے وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا سے ضلع ٹانک کے معززین کے وفد کی ملاقات

پشاور۔ 15 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ضلع ٹانک کے معززین کے وفد نے پیر کویہاں ملاقات کی۔ وفد میں سابق امیدوار قومی اسمبلی عرفان خان کنڈی، معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک اسماعیل کنڈی اما خیل، حیات محمد میاں خیل، ملک محمد جمیل شامل تھے۔ ملاقات میں ضلع ٹانک کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ٹانک میں چار بڑے دیہاتوں میں نادرا کے سیٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز قائم کیئے جارہے ہیں ۔ اسی طرح نادرا دفاتر میں محکمہ پاسپورٹ کے کاونٹرز بھی قائم کیئے جائیں گے۔ وفد نے ٹانک کے مسائل میں دلچسپی لینے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا۔