تھانہ میراخیل بنوں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور اقدامِ قتل میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بنوں، موٹر سائیکل چوری اور اقدامِ قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار، اسلحہ برآمد
پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):تھانہ میراخیل بنوں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور اقدامِ قتل میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ میراخیل کے ایس ایچ او بلال خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب دو اشتہاریوں صمد اور جنید کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلہ ضرر پستول 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا۔
ایک اور کارروائی کے دوران تھانہ میراخیل پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم حسین اللہ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بنوں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔









