صوابی ، بین الاضلاعی بدنام زمانہ راہزن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

صوابی میں پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی بدنام زمانہ راہزن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ترجمان صوابی پولیس کے مطابق تھانہ تورڈھیرکے ایس ایچ او سید الامین خان اور چوکی جہانگیرہ کے انچارج فضل امین خان بمعہ پولیس نفری نے علاقہ میں راہزن گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا محاصرہ کیا

پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):صوابی میں پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی بدنام زمانہ راہزن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ترجمان صوابی پولیس کے مطابق تھانہ تورڈھیرکے ایس ایچ او سید الامین خان اور چوکی جہانگیرہ کے انچارج فضل امین خان بمعہ پولیس نفری نے علاقہ میں راہزن گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا محاصرہ کیا،

پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا،جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

ہلاک ملزم کی شناخت عرفان عرف ریوڑے کے نام سے ہوئی۔ ملزم گزشتہ 9 سال سے اقدام قتل ، راہزنی، سنیچنگ اور منشیات فروشی سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث رہا جس کے خلاف ضلع نوشہرہ، ضلع صوابی، تھانہ اکوڑہ اور تھانہ تورڈھیر سمیت مختلف تھانوں میں تقریباً 11 مقدمات درج تھے۔پولیس نے فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں