وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے 100 میگا واٹ شمسی بجلی کی فراہمی منصوبہ کے تمام تر اخراجات وفاقی حکومت اٹھائے گی ۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر جائزہ اجلاس کے دوران …
گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ سولر منصوبہ کے تمام اخراجات وفاقی حکومت اٹھائے گی،وزیراعظم شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے 100 میگا واٹ شمسی بجلی کی فراہمی منصوبہ کے تمام تر اخراجات وفاقی حکومت اٹھائے گی ۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے منصوبے پر کام کی رفتار تیز ، منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے اورمنصوبے کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے غیر جانبدار تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کے سولر منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کی سرکاری عمارتوں کے لئے 18 میگا واٹ شمسی توانائی کا منصوبہ ہے،گلگت اور دیامیر ڈویژنز کی سرکاری عمارات کے لئے 18 میگا واٹس کا منصوبہ دسمبر 2026 اور بلتستان ڈویژن کی سرکاری عمارات کی سولرائزیشن کا منصوبہ اکتوبر 2026 تک مکمل ہو گا جبکہ گلگت، سکردو، چلاس اور خپلو میں گھروں کے لئے 82 میگاواٹ کے شمسی توانائی کا منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔








