امریکا کی طرف سے ایران مخالف بحری ناکہ بندی ختم، پانچ ایرانی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے

امریکا اور ایران کے درمیان امن سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے اعلان کے بعد امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی ختم ہونے پر پانچ ایرانی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔ شنہوا کے مطابق ان بحری جہازوں میں تین تیل بردار جہاز اور دو اشیائے ضروریہ لے جانے والے جہاز شامل تھے۔

تہران ۔16جون (اے پی پی):امریکا اور ایران کے درمیان امن سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے اعلان کے بعد امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی ختم ہونے پر پانچ ایرانی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔ شنہوا کے مطابق ان بحری جہازوں میں تین تیل بردار جہاز اور دو اشیائے ضروریہ لے جانے والے جہاز شامل تھے۔

امریکا نے اپریل میں آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی عائد کی تھی، جس کے تحت ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والے جہازوں کو اس راستے سے گزرنے سے روک دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایران، امریکا اور پاکستان نے پیر کوجنگ کے خاتمے سے متعلق مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ اس پر باضابطہ دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں کیے جائیں گے۔

اعلان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا حکم دیا،مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ایران جمعہ کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دے گا۔