وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اٹک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشت گردی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر محکمہ انسداد دہشت گردی کی پزیرائی کی۔
وزیراعظم کا اٹک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشت گردی کو خراج تحسین
اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اٹک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشت گردی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر محکمہ انسداد دہشت گردی کی پزیرائی کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز ، پولیس اور سی ٹی ڈی نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔









