ریسکیو 1122چارسدہ کی ٹرینگ ونگ ٹیم کی جانب سے ایک روزہ روزہ فرسٹ ایڈ و فائر سیفٹی ٹریننگ کاانعقاد
ریسکیو 1122چارسدہ کی ٹرینگ ونگ ٹیم کی جانب سے ایک روزہ روزہ فرسٹ ایڈ و فائر سیفٹی ٹریننگ کاانعقاد

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):ریسکیو چارسدہ کی ٹریننگ ونگ ٹیم نے او ایچ ایس سیفٹی انسٹی ٹیوٹ میں ایک روزہ فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ترجمان ریسکیو1122چارسدہ کے مطابق ٹریننگ کے دوران شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس، زخمیوں کومحفوظ طریقے سے منتقل کرنے، آگ لگنے کی مختلف وجوہات، آگ سے بچاؤ کے اقدامات اور فائر ایکسٹنگوشر کے درست استعمال کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔
ریسکیو ٹرینرز نے شرکاء پر زور دیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دینا انسانی جانوں کے تحفظ اور نقصانات کو کم سے کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی سے متعلق بنیادی آگاہی ہر فرد کے لیے ضروری ہے تاکہ حادثات اور ایمرجنسیز کے دوران مؤثر اور محفوظ انداز میں مدد فراہم کی جا سکے۔








