بھکر ،پولیس کی محرم الحرام میں زیرو ٹالرنس پالیسی سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈی پی او کا امن برقرار رکھنے کا عزم

محرم الحرام کے دوران انتشار پھیلانے والوں کے خلاف بھکر پولیس متحرک، سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی جاری ہے،پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ سوشل میڈیا کو نفرت کا ذریعہ نہیں بلکہ بھائی چارے، رواداری اور اتحاد کا پلیٹ فارم بنایا جائے

بھکر۔۔ 16 جون (اے پی پی):محرم الحرام کے دوران انتشار پھیلانے والوں کے خلاف بھکر پولیس متحرک، سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی جاری ہے،پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ سوشل میڈیا کو نفرت کا ذریعہ نہیں بلکہ بھائی چارے، رواداری اور اتحاد کا پلیٹ فارم بنایا جائے۔ ڈی پی او بھکر محرم الحرام کے مقدس اور حساس ایام کے پیش نظر ضلع بھکر میں امن و امان کے قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر نفرت انگیز، اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ مواد کی مؤثر مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او بھکر نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر امن و امان کو متاثر کرنے، افواہیں پھیلانے یا اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اور بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا جدید دور کا ایک مؤثر ذریعہ ابلاغ ہے، جسے معاشرتی ہم آہنگی، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ نفرت انگیز مواد اور غیر مصدقہ اطلاعات نہ صرف عوام میں بے چینی پیدا کرتی ہیں بلکہ امن و امان کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ محرم الحرام کے تمام جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے بھکر پولیس مکمل طور پر متحرک ہے۔ ضلع بھر میں جامع سکیورٹی پلان کے تحت اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے جبکہ سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی بھی جاری ہے۔ڈی پی او بھکر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے تقدس، بین المسالک ہم آہنگی اور ضلع کے پرامن ماحول کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا اور کسی بھی شرپسند یا امن دشمن عنصر کو قانون ہاتھ میں لینے یا معاشرتی ہم آہنگی خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی