ایبٹ آباد،چھانگلہ گلی میں راستہ بھٹکنے والے سیاحوں کو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

چھانگلہ گلی میں راستہ بھٹکنے والے سیاحوں کو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

ایبٹ آباد۔ 16 جون (اے پی پی):چھانگلہ گلی میں راستہ بھٹکنے والے سیاحوں کو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ترجمان ایبٹ آباد پولیس کے مطابق سیاحوں کی اطلاع پر چوکی ایوبیہ کے انچارج سب انسپکٹر عارف خان نے نفری کے ہمراہ دشوار گزار علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور تمام سیاحوں کو تلاش کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا،بازیاب ہونے والے سیاحوں نے پولیس کی فوری مدد اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔پولیس نے شہریوں اور سیاحوں کو پہاڑی و جنگلاتی علاقوں میں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔