اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے لئے درکار آئینی ترمیم پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ بدھ کو اپنی سربراہی میں پارلیمانی رہنماوںکے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ تمام پارلیمانی لیڈروں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ انتخابات تاخیر کا شکار نہ ہوں۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، …
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی پارلیمانی رہنماوںکے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے لئے درکار آئینی ترمیم پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ بدھ کو اپنی سربراہی میں پارلیمانی رہنماوںکے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ تمام پارلیمانی لیڈروں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ انتخابات تاخیر کا شکار نہ ہوں۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، صاحبزادہ طارق اللہ، شیخ صلاح الدین، ایس اقبال قادری، اعجازالحق، نعیمہ کشور، روبینہ خالد، طارق بشیر چیمہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بھی نئی حلقہ بندیوں کے آئینی ترمیم بل پر غور کیا گیا تاہم اجلاس کسی نتیجہ کے بغیر ختم ہوگیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ ووٹرز فہرستیں اپ ڈیٹ ہونا ووٹرزکا حق ہے جو ووٹر کو ضرور دیں گے، مردم شماری کے بعد انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونا آئینی ضرورت ہے، انتخابات 2018 نئی ووٹرلسٹوں اور نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونے چاہییں، نئی حلقہ بندیوں کے متعلق حکومت 10 نومبرتک فیصلہ کرلے۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ تمام رہنما اپنی قیادتوں سے مشاورت کرکے آئے تھے، اتفاق رائے ایک بات پرہے کہ انتخابات تاخیرکا شکار نہ ہوں جب کہ یہ اتفاق رائے بھی ہے کہ1998 کی مردم شماری کے مطابق قانونی پیچیدگیاں ہیں۔









