وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی میاں عالم داد لالیکا، ارم حامد حمید، شیخ آفتاب احمد ، محمد خان ڈاہا، انوار الحق چوہدری شہباز بابر، سردار شمشیر مزاری اور دانیال احمد نے منگل کو یہاں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی
اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی میاں عالم داد لالیکا، ارم حامد حمید، شیخ آفتاب احمد ، محمد خان ڈاہا، انوار الحق چوہدری شہباز بابر، سردار شمشیر مزاری اور دانیال احمد نے منگل کو یہاں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 27 ۔ 2026 کا عوام دوست بجٹ پیش کرنے اور خطے کی امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں پاکستان کے موثر سفارتی کردار پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔
ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔









