موضع ویر سنگھ والا چھانگا مانگا چونیاں کے مقام پر تین بھائیوں سمیت چار بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے
قصور ،تین بہن بھائیوں سمیت چار کمسن بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
قصور۔ 16 جون (اے پی پی):موضع ویر سنگھ والا چھانگا مانگا چونیاں کے مقام پر تین بھائیوں سمیت چار بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر تالاب سے 4 بچوں کی لاشیں نکالیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 ٹیم نے ڈیڈ باڈیز کو قانونی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا جانبحق ہونے والے بچوں عمریں 9سے 11سال ہیں ۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں ہادیہ دختر اکبر – عمر 11 سال،عمران ولد رحمت – عمر 12 سال،محمد مراد ولد محمد اکبر – عمر 12 سال،فیضان ولد محمد اکبر – عمر 9 سال شامل ہیں ۔ اہل علاقہ کے مطابق بچے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ننہال ویر سنگھ والا آئے ہوئے تھے ۔ والدین جنگل میں لکڑیاں لینے گئے ہوئے تھے، اسی دوران ایک بچہ تالاب میں گر گیا۔ ایک بچے کو بچانے کی کوشش میں دیگر تین بچے بھی 10 سے 8 فٹ گہرے تالاب میں ڈوب گئے چاروں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، والدین واپسی پر پہنچے تو لاشیں پانی میں تیر رہی تھیں۔ افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ المناک حادثے پر علاقے میں سوگ کی فضا، ہر آنکھ اشکبار ہوگئی









