وفاقی وزیر بجلی ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا جامشورو پاور کمپنی کے مالی نقصان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ذمہ داری کا تعین کرنے کا حکم

وفاقی وزیر بجلی ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا جامشورو پاور کمپنی کے مالی نقصان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ذمہ داری کا تعین کرنے کا حکم اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے مالی سال 2016ءمیں 777 میگاواٹ جامشورو پاورپلانٹ کے سلسلہ میں جامشورو پاور کمپنی کے 2 ارب 45 کروڑ کے نقصان کاسخت …

وفاقی وزیر بجلی ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا جامشورو پاور کمپنی کے مالی نقصان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ذمہ داری کا تعین کرنے کا حکم

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے مالی سال 2016ءمیں 777 میگاواٹ جامشورو پاورپلانٹ کے سلسلہ میں جامشورو پاور کمپنی کے 2 ارب 45 کروڑ کے نقصان کاسخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ذمہ داری کا تعین کرنے کا حکم جار ی کردیا ہے۔ انہوں نے یہ حکم بدھ کو یہاں بجلی کی پیداواری کمپنی کی کارکردگی کاجائزہ لینے سے متعلق اجلاس کے دوران جاری کیا۔ وفاقی وزیر نے جامشورو پاور کمپنی کا منافع جو مالی سال 2014ءمیں ایک ارب 46کروڑ 90لاکھ روپے تھا 2015ءمیں کم ہو کر 75کروڑ 10لاکھ روپے اور 2017ءمیں 78کروڑ روپے (بغیر آڈٹ) تک آگیا ہے کے معاملے کا بھی سخت نوٹس لیا اور اس کی وجوہات کی تحقیقات کا بھی حکم جاری کیا۔ وفاقی وزیر نے جینکو ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکو بھی پچھلے 4سالوں کے دوران کمپنی کے کھاتوں کی تحقیقات کرنے اور 15دنوں میں کمپنی کے منافع اور نقصان میں فرق کی وجوہات کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply