پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں کوچنگ کورس کا انعقاد

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے تعاون سے بی ڈبلیو ایف لیول ون کوچنگ کورس ایبٹ آباد میں جاری ہے۔ کورس کا افتتاح مشیر کھیل خیبر پختونخوا تاج محمد خان ترندنے کیا۔اس موقع پر واجد علی چوہدری (ڈویلپمنٹ چیئرمین، بیڈمنٹن ایشیا اور صدر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن)،بلال خان صدر کے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن

ایبٹ آباد۔ 16 جون (اے پی پی):پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے تعاون سے بی ڈبلیو ایف لیول ون کوچنگ کورس ایبٹ آباد میں جاری ہے۔ کورس کا افتتاح مشیر کھیل خیبر پختونخوا تاج محمد خان ترندنے کیا۔اس موقع پر واجد علی چوہدری (ڈویلپمنٹ چیئرمین، بیڈمنٹن ایشیا اور صدر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن)،بلال خان صدر کے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن، ریجنل اسپورٹس آفیسر سلیمان خان، چیئرمین بورڈ عنایت اللہ خان اور حیات اللہ بیڈمنٹن کوچ بھی موجود تھے۔ کوچنگ کورس خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا کے اشتراک سے منعقد کیاگیا ۔بین الاقوامی کوچ سیم پینٹن شرکا کو بی ڈبلیو ایف لیول ون کوچنگ کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

مشیر کھیل خیبر پختونخوا تاج محمد ترن نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید اور بین الاقوامی معیار کی کوچنگ کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کے لیے ناگزیر ہے، اسی مقصد کے تحت مختلف کھیلوں میں کوچز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بی ڈبلیو ایف لیول ون کوچنگ کورس سے استفادہ کرنے والے کوچز صوبہ میں بیڈمنٹن کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس کورس کا مقصد خیبر پختونخوا میں بیڈمنٹن کوچز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور بین الاقوامی معیار کی کوچنگ کو فروغ دینا ہے، تاکہ پاکستان میں بیڈمنٹن کے کھیل کو مزید ترقی دی جا سکے۔