سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی برطانوی وزیر مارک فیلڈ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، اس جنگ کو جیتنے کےلئے پاکستان ہزارو ں جانوں کی قربانی دے چکا ہے، کشمیر میں ہونے والے ظلم اور بربریت پر عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ان خیالات …

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، اس جنگ کو جیتنے کےلئے پاکستان ہزارو ں جانوں کی قربانی دے چکا ہے، کشمیر میں ہونے والے ظلم اور بربریت پر عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی وزیر مارک فیلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی روابط سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ سپیکر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور پرامن حل کے بغیر خطہ میں امن اور سلامتی ممکن نہیں ہو سکتی۔ برطانوی وزیر نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور اس کو مزید بہتر بنانے کےلئے پرعزم ہے، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو برطانوی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ برطانیہ بھی دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اراکین پارلیمنٹ اور سٹاف کی استعدد کار سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔

Leave a Reply