برطانوی وزیر برائے ایشیاءو پیسفک مارک فیلڈ کی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے ملاقات

برطانوی وزیر برائے ایشیاءو پیسفک مارک فیلڈ کی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے ملاقات پاکستان کے تجارتی،سرمایہ کاری اور سوشل سیکٹر کیساتھ تعاون کی غرض سے برطانوی حکومت کی پالیساں خوش آئند ہیں،خواجہ محمد آصف اسلام آباد۔8نومبر(اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے تجارتی،سرمایہ کاری اور سوشل سیکٹر کیساتھ تعاون کی غرض سے برطانوی حکومت کی پالیساں خوش آئند ہیں۔دفتر خارجہ کے …

برطانوی وزیر برائے ایشیاءو پیسفک مارک فیلڈ کی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے ملاقات
پاکستان کے تجارتی،سرمایہ کاری اور سوشل سیکٹر کیساتھ تعاون کی غرض سے برطانوی حکومت کی پالیساں خوش آئند ہیں،خواجہ محمد آصف

اسلام آباد۔8نومبر(اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے تجارتی،سرمایہ کاری اور سوشل سیکٹر کیساتھ تعاون کی غرض سے برطانوی حکومت کی پالیساں خوش آئند ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے برطانوی وزیر برائے ایشیاءو پیسفک مارک فیلڈ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر کا خیر مقدم کیا اوردونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان کے تجارتی،سرمایہ کاری اور سوشل سیکٹر کو فروغ دینے کی غرض سے برطانوی حکومت کی پالیسیوں بالخصوص پاکستان کیلئے تجارتی سفارتکار کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور افغان امن عمل سمیت اہم علاقائی و بین الاقوامی معاملات کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔برطانوی وزیر مملکت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور اس سلسلے میں برطانیہ کیساتھ تعاون کو سراہا۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ برطانوی حکومت مختلف شعبوں میں پاکستان کیساتھ تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔

Leave a Reply