آڈری ویرو کی ایک اور شاندار فتح، فیمکے بروڈرزبول کی 800 میٹر دوڑمیں شاندار انٹری

سوئس ایتھلیٹ آڈری ویرو نے ایک بار پھر خواتین کی 800 میٹر دوڑ میں فتح حاصل کر لی تاہم وہ خواتین کے 42 سال پرانے عالمی ریکارڈ کو توڑنے میں ناکام رہیں۔بی بی سی کے مطابق آڈری ویرو نے سخت مقابلے میں مطلوبہ فاصلہ 1:54.55 میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پراگ۔17جون (اے پی پی):سوئس ایتھلیٹ آڈری ویرو نے ایک بار پھر خواتین کی 800 میٹر دوڑ میں فتح حاصل کر لی تاہم وہ خواتین کے 42 سال پرانے عالمی ریکارڈ کو توڑنے میں ناکام رہیں۔بی بی سی کے مطابق آڈری ویرو نے سخت مقابلے میں مطلوبہ فاصلہ 1:54.55 میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

وہ 600 میٹر تک عالمی ریکارڈ کے قریب نظر آئیں لیکن آخری مرحلے میں رفتار برقرار نہ رکھ سکیں۔ ان کا یہ وقت تاریخ کے آٹھویں بہترین ریکارڈز میں شمار کیا جا رہا ہے۔آڈریویرو نے دو ہفتے قبل سٹاک ہوم میں اولمپک چیمپئن کیلی ہڈکنسن کو شکست دے کر مطلوبہ فاصلہ 1:53.98 وقت میں طے کیا تھا، جو رواں سال کی تیز ترین کارکردگی تھی۔

دوسری جانب 400 میٹر ہرڈلز کی دو بار عالمی چیمپئن فیمکے بروڈرزبول نے 800 میٹر دوڑمیں اپنے پہلے بیرونی مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 1:57.13 کے وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور اس ایونٹ میں اپنی موجودگی کا مضبوط اعلان کیا۔25 سالہ ڈچ ایتھلیٹ نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ نئے ایونٹس کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، اور ان کی یہ کارکردگی مستقبل میں مضبوط امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔

اسی مقابلے میں اولمپک 100 میٹر چیمپئن نوح لائلز نے 150 میٹر کے غیر رسمی مقابلے میں 14.67 سیکنڈ کے ساتھ عالمی بہترین وقت بھی قائم کیا۔اس شاندار مقابلے میں آٹھ خواتین ایتھلیٹس نے 2 منٹ سے کم وقت میں ریس مکمل کی، جو اس ایونٹ کی اعلیٰ معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزید خبریں