وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کا نام روشن کیا،سینیٹر عابد شیر علی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کے امن میں اہم کردار ادا کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کے امن میں اہم کردار ادا کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں مالی بجٹ 27 ۔ 2026 پر بحث پر حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف وزیراعظم تھے ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔ عوام کے ریلیف کیلئے اقدامات کیے گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مخالف سیاست دانوں کو جیلوں میں ڈالا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا، ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا گیا، ملک دیوالیہ ہونے والا تھا۔ 9 مئی کو عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ تبدیلی لائے تھے تو ملکی معیشت بہتر کرتے۔