افغان صدر محمد اشرف غنی کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون افغانستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانہ کے سفارتی اہلکار کے قتل پر اظہار افسوس اسلام آباد۔8نومبر(اے پی پی)افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کرکے افغانستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانہ کے …
افغان صدر محمد اشرف غنی کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون

مزید خبریں
افغان صدر محمد اشرف غنی کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون
افغانستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانہ کے سفارتی اہلکار کے قتل پر اظہار افسوس
اسلام آباد۔8نومبر(اے پی پی)افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کرکے افغانستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانہ کے سفارتی اہلکار کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔ بدھ کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر کو بتایا کہ پاکستان کے عوام جلال آباد میں پاکستانی سفارتکار کے قتل پر انتہائی افسردہ ہیں۔ اس المناک سانحہ پر تعزیت کرنے پر افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے اس گھناﺅنے جرم میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے اور انہیں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اس گھناﺅنے فعل کے پیچھے قوتوں کو سامنے لانے کیلئے افغان حکومت کی جانب سے مکمل تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے مستقل رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان حقائق کو سمجھتے ہوئے یہ اہم ہے کہ ہماری دونوں حکومتوں کو دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنی چاہئیں۔








