مرغی پال افراد اور پولٹری فارمرز کو مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کےلئے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت

موسم گرما کی شدت کے باعث مرغیوں میں رانی کھیت اور فائول پاکس جیسی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے لہٰذا محکمہ لائیو سٹاک نے مرغی پال افراد اور پولٹری فارمرز کو مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کےلئے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے

فیصل آباد۔ 17 جون (اے پی پی):موسم گرما کی شدت کے باعث مرغیوں میں رانی کھیت اور فائول پاکس جیسی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے لہٰذا محکمہ لائیو سٹاک نے مرغی پال افراد اور پولٹری فارمرز کو مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کےلئے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ڈویژنل ڈائریکٹر حیدر علی خان نے دیہی مرغی پال حضرات اور پولٹری فارمرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر 2ماہ بعد ایک مرتبہ اپنی مرغیوں کو رانی کھیت اور فائول پاکس جیسی امراض سے بچانے کےلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی اثرات کے باعث کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکا م پولٹری فارمرز کی معاونت کےلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں لہٰذاحفاظتی ٹیکہ جات گھر کے قریب ویٹرنری ہسپتالوں ےا لائیو سٹاک ڈسپنسریوں سے لگوائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم ہے لہٰذا پولٹری فارمرزفری ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے مزید معلومات ، مشاورت اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔