پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1242ٹریفک حادثات ، 7افراد جاں بحق اور1464زخمی

پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1242ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق1464زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1242ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 677افراد شدید زخمی ہوگئے

لاہور۔17جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1242ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق1464زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1242ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 677افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق787معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے ۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 800ڈرائیوز،58کم عمرڈرائیور، 507مسافراور164پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ231ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت279متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 94حادثات میں 100متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد82حادثات میں 104متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1471متاثرین میں 1139مرد اور332خواتین شامل ہیں۔ حادثات میں 1307موٹرسائیکل،90آٹورکشے،137کاریں،32وین،14مسافر بسیں،43ٹرک اور58دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔