اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے مشکلات کے باوجود کام کر کے دکھایا ، توانائی بحران پر قابو پالیا گیا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس ‘فرٹیلائزر پلانٹس اورانڈسٹری بند تھی اور بات گھریلو استعمال کے لئے کی جانے والی سپلائی کی بندش تک پہنچ گئی تھی۔ ملک میں بجلی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیراہتمام سالانہ انجنئیرز کنونشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے مشکلات کے باوجود کام کر کے دکھایا ، توانائی بحران پر قابو پالیا گیا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس ‘فرٹیلائزر پلانٹس اورانڈسٹری بند تھی اور بات گھریلو استعمال کے لئے کی جانے والی سپلائی کی بندش تک پہنچ گئی تھی۔ ملک میں بجلی نہیں تھی ، کھاد درآمد ہو رہی تھی‘ ٹی وی پر لوگ جو کہانیاں سناتے ہیں ان سب کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، ملک میں 70 سالوں میں 17ہزار میگار واٹ بجلی بنائی گئی اور ہماری حکومت نے محض ساڑھے چار سال کی انتہائی کم مدت میں 10ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل کی، انجینئرنگ اور انجینئرز کی ترقی کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اگر انجینئرز اپنی ذمہ داریوں سے بہتر طور پر عہدہ برا ہوں تو مسائل حل کرنے میں آسانی ہو گی، سی پیک بھی انجینئرنگ پراجیکٹ ہے‘ اس حوالے سے پاکستان انجینئرنگ کو نسل قائدانہ کردار ادا کرے۔ وہ پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے زیراہتمام سالانہ انجنئیرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کا کنونشن ایک ایسا سالانہ ایونٹ ثابت ہوگا جہاں ملک میں انجینئرنگ اور انجینئرز کے مسائل پر بات ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیر دفاع ‘وزیر داخلہ و منصوبہ بندی، وزیر‘تعلیم اور کئی دیگر اعلی عہدوں پر بھی اس وقت انجینرز تعینات ہیں‘ ان پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ ان سے بہتر طور پر عہدہ برا ہوں۔








