آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ عشرہ محرم کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور عزاداری جلوسوں و مجالس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق2 محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،آئی جی پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔18جون (اے پی پی):آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ عشرہ محرم کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور عزاداری جلوسوں و مجالس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق2 محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
آج صوبے بھر میں88 عزاداری جلوس اور3 ہزار 683 مجالس منعقد ہو رہی ہیں جبکہ لاہور میں8 عزاداری جلوس برآمد ہوئے اور 399 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے16 ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکار بھی پولیس کے ساتھ معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے نافذ دفعہ144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور اشتعال انگیزی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے(سی ٹی ڈی)، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ، پیرو فورس اور دیگر فیلڈ فارمیشنز کو تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ عزاداری جلوسوں اور مجالس کے منتظمین، کمیونٹی لیڈرز اور علمائے کرام سے مسلسل رابطے میں رہیں۔آئی جی پنجاب کے مطابق تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومز کو سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ محرم کے دوران سکیورٹی صورتحال کی موثر نگرانی اور فوری رابطہ یقینی بنایا جا سکے۔








