وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کے لئے ہمارے سیکورٹی کے ادارے ہر وقت تیار ہیں، احسن اقبال اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔ سینئر پولیس افسر اور اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔جمعرات کو جاری …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت
دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کے لئے ہمارے سیکورٹی کے ادارے ہر وقت تیار ہیں، احسن اقبال
اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔ سینئر پولیس افسر اور اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔جمعرات کو جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے سیکورٹی اہلکار وطن عزیز کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کے لئے ہمارے سیکورٹی کے ادارے ہر وقت تیار ہیں۔وزیرداخلہ نے شہداءکے اعلیٰ درجات اور لواحقین کے لئے صبرو جمیل کے لئے دعا کی۔








