نوابزادہ جمال رئیسانی سے سردار اسد شاہوانی کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے ان کی رہائش گاہ پر سردار اسد شاہوانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئ،

کوئٹہ۔ 18 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے ان کی رہائش گاہ پر سردار اسد شاہوانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئ،

رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ عوامی خدمت اور بلوچستان کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، بطور ممبر قومی اسمبلی میرے دروازے قبائلی عمائدین سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لیے کھلے ہیں محدود وسائل کے باوجود اپنے حلقہ انتخاب کوئٹہ اور بلوچستان کے مسائل میں کمی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کیا ہے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جائیں اور انھیں بہتر طرز زندگی کی سہولیات میسر ہوں۔

مزید خبریں