نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں علاقائی و بین الاقوامی امور سمیت پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی کینیڈا کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ،علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں علاقائی و بین الاقوامی امور سمیت پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی روابط اور ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاونت نے فریقوں کے درمیان حالیہ مفاہمت تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے مقام برگن سٹاک میں فریقین کے درمیان ہونے والی آئندہ ملاقات پر بھی گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔









