آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

جنوبی افریقا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے گیارہویں میچ میں 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ2026 کے میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

لاہور۔18جون (اے پی پی):جنوبی افریقا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے گیارہویں میچ میں 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ2026 کے میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 55 رنز کے ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں اور وہ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں نصف سنچری بنانے اور تین وکٹیں لینے والی پہلی کپتان بن گئیں۔126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے16.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

انیری ڈرکسن نے35 گیندوں پر52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ نادین ڈی کلرک نے 37 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ سعدیہ اقبال اور طوبی حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اس سے قبل پاکستانی بیٹنگ لائن شدید مشکلات کا شکار رہی اور ٹیم محض14 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ بعد ازاں مزید وکٹیں گرنے سے سکور 50 رنز پر8 وکٹیں ہو گیا، لیکن فاطمہ ثنا اور طوبی حسن نے نویں وکٹ کے لیے71 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کر کے ٹیم کو 126 رنز تک پہنچایا۔ یہ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں نویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔فاطمہ ثنا نے38 گیندوں پر 55 ناٹ آئوٹ رنز بنائے، جس میں6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

انہوں نے اپنی نصف سنچری35 گیندوں پر مکمل کی اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں آٹھویں نمبر یا اس سے نچلی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑا انفرادی سکور بھی اپنے نام کیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریزان کپ نے3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انہیں ابتدا میں پاکستانی بیٹنگ لائن کو نقصان پہنچانے کا کریڈٹ بھی ملا۔ میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ انیری ڈرکسن کو دیا گیا۔پاکستان ویمن ٹیم اب اپنا اگلا میچ20 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف ہیمپشائر بال، سائوتھمپٹن میں کھیلے گی۔

مزید خبریں